QR CodeQR Code

یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ کی 2 ہزار سے زائد مصنوعات پر خصوصی رعایت

9 Apr 2021 17:46

7.8 ارب روپے مالیت کے رمضان ریلیف پیکیج پر کل سے عمل درآمد ہوگا، جسکے مطابق چینی 68 روپے اور گھی 170 روپے فی کلو میں ملے گا، یوٹیلٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹا 800 روپے میں دستیاب ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ نے 2 ہزار سے زائد مصنوعات پر خصوصی رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت جس خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے، وہ 2 ہزار سے زائد مصنوعات پر مشتمل ہوگا۔  7.8 ارب روپے مالیت کے رمضان ریلیف پیکیج پر کل سے عمل درآمد ہوگا، جس کے مطابق چینی 68 روپے اور گھی 170 روپے فی کلو میں ملے گا، یوٹیلٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹا 800 روپے میں دستیاب ہوگا۔ کوکنگ آئل، بیسن، کھجور، اور دودھ پر 20 روپے سبسڈی دی جائے گی، چائے 50، دال مسور 30، سفید چنا 25، دال چنا 15 روپے سستا ملے گا، دال مونگ، ماش پر 10، 10 روپے، چاول پر 12 روپے تک ریلیف ملے گا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز میں مصالحہ جات پر بھی مارکیٹ کے مقابلے میں 10 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 926210

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926210/یوٹیلیٹی-اسٹور-انتظامیہ-کی-2-ہزار-سے-زائد-مصنوعات-پر-خصوصی-رعایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org