0
Friday 9 Apr 2021 17:52

یمنی فورسز کیساتھ جھڑپ میں سعودی اتحاد کا سینیئر کمانڈر ہلاک

یمنی فورسز کیساتھ جھڑپ میں سعودی اتحاد کا سینیئر کمانڈر ہلاک
اسلام ٹائمز۔ مستعفی یمنی حکومت کی وزارت جنگ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ الحرملی حوثیوں (انصاراللہ) کے ساتھ جھڑپوں میں مارا گیا ہے۔ جنرل الحرملی سعودی اتحاد کے ساتویں فوجی زون کا کمانڈر تھا۔ واضح رہے اس سے قبل سعودی اتحاد کے چھٹے فوجی زون کے کمانڈر امین الوائلی مارب کے علاقے میں یمنی فوج کی فورسز اور عوامی کمیٹیوں کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے تھے۔



دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چند گھنٹوں سے صوبہ مارب کے علاقوں پر سعودی اتحاد کے فضائی حملے جاری ہیں۔ حالیہ ایام میں یمن کے مختلف علاقوں میں سعودی اتحادیوں کے حملے کے باوجود مارب میں یمنی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 926211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش