0
Friday 9 Apr 2021 21:49

بھارت میں کورونا کے ریکارڈ 1 لاکھ 31 ہزار 968 نئے کیسز، 780 ہلاکتیں

بھارت میں کورونا کے ریکارڈ 1 لاکھ 31 ہزار 968 نئے کیسز، 780 ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی سنگینی دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ لگاتار دوسرے دن بھی نئے کیسز کی تعداد 1.25 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور گذشتہ 24 کے دوران 69289 ایکٹیو کیسز کا بھی اضافہ ہوا ہے جس سے یہ تعداد 979608 ہوچکی ہے۔ جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر 131968 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ 60 ہزار 542 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 61899 مریض صحتیاب ہوئے جس سے اب تک 11913292 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ایکٹیو کیسز 69289 سے بڑھ کر 979608 ہوگئے ہیں جبکہ اسی عرصے میں مزید 780 مریضوں کی موت سے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 167642 ہوگئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے شفایابی کی شرح 91.22 فیصد ،ایکٹیو کیسز کی شرح 7.50 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.28 فیصد ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 926221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش