0
Friday 9 Apr 2021 20:38

وادی کشمیر میں کورونا کا قہر جاری، 808 نئے کیسز

وادی کشمیر میں کورونا کا قہر جاری، 808 نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 808 کیس سامنے آئے۔ اس طرح یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 136470 تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ آج ظاہر ہونے کیسوں میں 525 کیسوں کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 283 کیسوں کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ اعداد و شمار دیتے ہوئے مذکورہ ذرائع نے کہا کہ سرینگر ضلع لگاتار کورونا کیسوں کی تعداد میں سر فہرست ہے اور یہاں آج بھی 299 کیس سامنے آئے، ضلع بارہمولہ میں بھی کیسوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور وہاں آج 104 کیس ظاہر ہوئے۔ بڈگام میں 36، پلوامہ میں 5، کپوارہ میں 22، اننت ناگ میں 23، بانڈی پورہ میں 11، گاندربل میں 7، کولگام میں 10 اور شوپیان ضلع میں آج کورونا کے 8 کیس سامنے آئے۔ اسی طرح جموں ضلع میں آج 164 اور ضلع کٹھوعہ میں 28 کورونا کے نئے کیس سامنے آئے۔
خبر کا کوڈ : 926222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش