0
Friday 9 Apr 2021 20:38

رافیل میں 21 ہزار کروڑ کی لوٹ کا انکشاف ہوا ہے، رندیپ سنگھ

رافیل میں 21 ہزار کروڑ کی لوٹ کا انکشاف ہوا ہے، رندیپ سنگھ
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ رافیل جنگی طیارہ سودے میں گھپلے سے پردہ اٹھا رہے فرانس کے میڈیا کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سودے میں 21 ہزار 75 کروڑ روپے کے علاوہ ادائیگی کی گئی ہے۔ کانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعہ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ رافیل میں پیسے کا لین دین ہوا ہے اور حکومتی خزانے کو 21 ہزار 75 کروڑ روپے کا چونا لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس کے میڈیا میں ہوئے انکشاف میں کہا گیا ہے کہ رافیل کے لئے 2016ء میں 21 ہزار 75 کروڑ روپے کے علاوہ ادائیگی کی ہوئی ہے۔

رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ یہ رقم آج کے حساب سے 39 ہزار کروڑ روپیے سے زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑی اضافی رقم کی ادائیگی ہوئی ہے اور کوئی چھوٹا موٹا گھپلہ نہیں ہے۔ کانگریس پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ اس گھپلے میں یہ تازہ ثبوت ایک فرنچ ویب سائٹ کے نیوز پورٹل کے حوالے سے سامنے آیا ہے۔ اس ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ رافیل خرید میں بہت بدعنوانی ہوئی ہے۔ انہوں نے اس بدعنوانی کو ملک سے غداری قرار دیا اور کہا کہ اس سودے میں ملک کے مفادات سے کھلواڑ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 926225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش