0
Friday 9 Apr 2021 22:11

سوات، کورونا وبا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

سوات، کورونا وبا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وبا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی۔ پرونشل ڈاکٹرز اسیوسی ایشن کے مطابق سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بونیر اور سابق ایم ایس سیدو گروپ آف ٹیچنگ اسپتال سوات ڈاکٹر امیر سلطان کورونا سے وفات پاگئے ہیں۔ امیر سلطان گزشتہ ایک ہفتے سے سیدو ٹیچنگ اسپتال سوات میں کورونا آئی سی یو وارڈ میں وینٹیلٹر پر تھے۔ ڈاکٹر امیر سلطان کی نماز جنازہ شگئی سیدو شریف میں ادا کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ صوبے میں کورونا سے اب تک طبی عملے کے 84 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 926253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش