QR CodeQR Code

سعودی عرب، مسجد میں اذان دینے پر تنازع، موذن اور نمازی قتل

10 Apr 2021 08:58

ترجمان تبوک پولیس کا کہنا ہے کہ موذن اور شہری کے درمیان فجر کی اذان دینے پر تلخ کلامی ہوئی، جھگڑا اس بات پر ہوا کہ فجر کی اذان کون دے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے شمال مغربی شہر تبوک میں اذان دینے کے تنازع پر مسجد کے موذن اور نمازی کو قتل کر دیا گیا۔ ترجمان تبوک پولیس کا کہنا ہے کہ موذن اور شہری کے درمیان فجر کی اذان دینے پر تلخ کلامی ہوئی، جھگڑا اس بات پر ہوا کہ فجر کی اذان کون دے گا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے طیش میں آکر موذن اور ایک شخص پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا جس سے دونوں جان کی بازی ہار گئے۔ ترجمان تبوک پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد میں موذن اور نمازی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 926292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926292/سعودی-عرب-مسجد-میں-اذان-دینے-پر-تنازع-موذن-اور-نمازی-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org