مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے دو روز میں سات کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا
10 Apr 2021 09:04
مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے ضلع پلواما اور شوپیاں کے علاقوں کا محاصرہ کیا۔
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے دو روز میں سات کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے ضلع پلواما اور شوپیاں کے علاقوں کا محاصرہ کیا۔ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کل سے اب تک بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی تعداد سات ہو گئی۔ پلواما اور شوپیاں کے علاقوں میں اب بھی بھارتی فوج کا محاصرہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: 926294