QR CodeQR Code

انکوائری کے لیے شفاف ٹیم بنائیں جو متنازع نہ ہو، جہانگیر ترین

10 Apr 2021 09:45

لاہور کی سیشن عدالت میں پیشی کے موقع پر پاکستان تحریکِ انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ جب بھی عدالت بلائے گی پیش ہوں گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر خان ترین کہتے ہیں کہ ہم پارٹی میں ہیں اور رہیں گے، پارٹی میں نہیں رہیں گے تو کہاں جائیں گے۔ لاہور کی سیشن عدالت میں پیشی کے موقع پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ جب بھی عدالت بلائے گی پیش ہوں گا۔ نہوں نے کہا کہ انکوائری ضرور کریں، لیکن انکوائری کے لیے شفاف ٹیم بنائیں جو متنازع نہ ہو، ایسی ٹیم نہ ہو جو کسی کی فون کال پر کام کرے۔ جہانگیر ترین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے خلاف جائز اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، ہم قانون کی گرفت سے بھاگ نہیں رہے۔ دوسری جانب لاہور کی سیشن عدالت نے جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی عبوری ضمانت میں 22 اپریل تک توسیع کر دی۔


خبر کا کوڈ: 926308

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926308/انکوائری-کے-لیے-شفاف-ٹیم-بنائیں-جو-متنازع-نہ-ہو-جہانگیر-ترین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org