0
Saturday 10 Apr 2021 09:49

پاکستان میں مسلسل پانچویں روز کورونا سے 100 ہلاکتیں

پاکستان میں مسلسل پانچویں روز کورونا سے 100 ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں اور ملک میں مسلسل پانچویں روز  100 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49059 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5139 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 100 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.47 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15329 ہو گئی اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 15 ہزار 996 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 73078 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1772 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 627561 ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 926311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش