QR CodeQR Code

امریکا نے یو اے ای کو اسرائیل بائیکاٹ ممالک کی فہرست سے نکال دیا

10 Apr 2021 09:56

امریکا میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای نے اگست 2020ء میں اسرائیل کا مالی بائیکاٹ ختم کر دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا نےمتحدہ عرب امارات کو اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا۔ امریکا میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای نے اگست 2020ء میں اسرائیل کا مالی بائیکاٹ ختم کر دیا تھا۔ یو اے ای سفارتخانے کے مطابق امریکی کمپنیوں کے لیے ابراہام معاہدوں سے فائدہ اٹھانے میں آسانی ہو گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس ماہِ اگست میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے لیے معاہدہ طے پایا تھا، دونوں ممالک کے درمیان سفارتخانہ کھولنے پر بھی اتفاق ہوا تھا۔ولی عہد ابوظبی کا کہنا تھا کہ یو اے ای اور اسرائیل نے تعاون اور دوطرفہ تعلقات استوار کرنے کے لیے روڈمیپ پر اتفاق کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 926317

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926317/امریکا-نے-یو-اے-کو-اسرائیل-بائیکاٹ-ممالک-کی-فہرست-سے-نکال-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org