0
Saturday 10 Apr 2021 12:45

کراچی، ایک اور حوا کی بیٹی جنسی درندگی کا شکار

کراچی، ایک اور حوا کی بیٹی جنسی درندگی کا شکار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں میمن گوٹھ پولیس نے 14 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ زیادتی، جان سے مارنے کی دھمکی دینے اور دہشتگردی کی دفعہ کے تحت درج کرلیا گیا، مقدمے میں چار ملزمان کو نامزد کیا گیا اور تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کو منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ پولیس نے 14 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 21/133 بجرم دفعہ 376 آئی آئی، 34/506 بی اور دہشتگردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت متاثرہ لڑکی کے والد جاوید احمد کی مدعیت میں درج کر لیا۔ مقدمے میں 4 ملزمان عدیل، مزمل، سبحان اور آرض کو نامزد کیا گیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد پرائمری اسکول ٹیچر ہیں اور انہوں نے پولیس کو بیان دیا کہ ان کی بیٹی سے متعلق نازیبا افواہیں پھیلنے لگیں کہ ان کی بیٹی کو 4 ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، جس کی واٹس ایپ  گروپ پر ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جو کہ ایک اہل محلہ نے وہ ویڈیو انہیں دکھائی، تو انہوں نے اپنی بیٹی سے حقیقت معلوم کی۔

بیٹی نے بتایا کہ رواں سال 12 جنوری کو مزمل، عدیل، سبحان اور آرض نے نہ صرف زیادتی کا نشانہ بنایا، بلکہ ملزم عدیل نے ویڈیو بھی بنائی اور یہ بات کسی کو نہ بتانے کیلئے کہا کہ اگر تم نے یہ بات اپنے والدین یا کسی اور شخص کو بتائی تو جان سے مار دیں گے، جس سے میں خوفزدہ ہو گئی اور ڈر کی وجہ سے کسی بھی گھر کے فرد سے ذکر نہیں کیا، جب میری یہ ویڈیو واٹس ایپ پر آئی تو میں یہ حقیقت بتا رہی ہوں۔ متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ یہ بات سن کر سکتے میں آگئے اور پریشان ہوگئے، اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر اہل محلہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، اب میں تھانہ رپورٹ کرنے آیا ہوں اور اب میں ان ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی چاہتا ہوں، لہٰذا ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کو منتقل کر دی۔
خبر کا کوڈ : 926362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش