QR CodeQR Code

ہم خیال PTI ارکان کا وزیرِاعظم سے ملاقات کا فیصلہ

10 Apr 2021 12:50

ایم این اے راجہ ریاض کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملاقات کی درخواست آج وزیرِاعظم عمران خان کو بھیج دی جائے گی، جس پر 30 ارکان نے دستخط کر دیئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ہم خیال ارکانِ پارلیمنٹ نے وزیرِاعظم عمران خان کو ملاقات کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی راجہ ریاض نے وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات کی درخواست تیار کرنے کی تصدیق کر دی۔ ایم این اے راجہ ریاض کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملاقات کی درخواست آج وزیرِاعظم عمران خان کو بھیج دی جائے گی، جس پر 30 ارکان نے دستخط کر دیئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کو ملاقات کے لیے دی گئی اس درخواست پر 8 ارکانِ قومی اسمبلی، 2وزراء، 4مشیروں اور ارکان صوبائی اسمبلی نے دستخط کیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 926364

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926364/ہم-خیال-pti-ارکان-کا-وزیر-اعظم-سے-ملاقات-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org