QR CodeQR Code

ہمارا سب سے بڑا چیلنج مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے، شاہ محمود قریشی

10 Apr 2021 16:37

میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے کل لاہور میں جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی، 29 مارچ کو اختیارات سلب کرنے والا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا، وزیراعظم نے فوری فنڈز کے اجرا کی ہدایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مہنگائی پر ہر ہفتے بریفنگ لیتے ہیں، پاکستان کا روپیہ اب مستحکم ہونا شروع ہوگیا، روپے کی بہتری سے امپورٹڈ اشیاء کی قیمتوں پر فرق پڑے گا، ہمارا سب سے بڑا چیلنج مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے کل لاہور میں جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی، 29 مارچ کو اختیارات سلب کرنے والا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا، وزیراعظم نے فوری فنڈز کے اجرا کی ہدایت کی ہے، سیکریٹریٹ کیلئے 70 کروڑ روپے ریلیز ہو گئے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دسمبر 2020ء کا نوٹیفکیشن کابینہ نے منظور کر دیا، وزیراعظم ملتان، بہاولپور میں سیکریٹریٹ کا بنیاد رکھیں گے، ماضی میں جنوبی پنجاب کیلئے مختص رقم دوسرے منصوبوں پر لگا دی جاتی تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 926408

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926408/ہمارا-سب-سے-بڑا-چیلنج-مہنگائی-کو-کنٹرول-کرنا-ہے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org