0
Saturday 10 Apr 2021 16:38

این اے 249، جمعیت علمائے پاکستان کا مفتاح اسماعیل کی حمایت کا اعلان

این اے 249، جمعیت علمائے پاکستان کا مفتاح اسماعیل کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا۔ مسلم لیگ ن کے وفد نے جے یو پی کے رہنماؤں سے ملاقات کی، مفتاح اسماعیل کی جے یو پی کراچی دفتر آمد پر جے یو پی رہنماؤں نے استقبال کیا۔ رہنما جے یو پی کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی کامیابی کیلئے بھرپور کوشش کریں گی۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم میں شامل پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے مقابلے میں قادر خان مندوخیل کو امیدوار نامزد کردیا ہے، جو پی ڈی ایم جماعتوں کے امیدوار کے مقابل اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 926409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش