QR CodeQR Code

حکومت اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے جارہی ہے، شازیہ مری

10 Apr 2021 17:01

ایک بیان میں پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ریلوے وزیر مزدوروں سے کہتے ہیں یہ ریلوے خسارہ آپ کی وجہ سے ہے، اعظم سواتی کا مزدورں سے یہ بات کہنا اور ریٹائرڈ ملازمین سے گفتگو قابل افسوس ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک پاکستان کے متعلق آرڈیننس سے بینک سے حکومت پاکستان کی نمائندگی ختم کی جائے گی، حکومت کا یہ اقدام اٹھانے کا مقصد اسٹیٹ بینک کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے حوالے کرنا ہے۔ ایک بیان میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ریلوے وزیر مزدوروں سے کہتے ہیں یہ ریلوے خسارہ آپ کی وجہ سے ہے، اعظم سواتی کا مزدورں سے یہ بات کہنا اور ریٹائرڈ ملازمین سے گفتگو قابل افسوس ہے، مہنگائی بڑھتی جارہی ہے لیکن تنخواہ میں ٹکے کا اضافہ نہیں ہوا، ایف بی آر کو آئی ایم ایف نے 27 فیصد ٹیکس بڑھانے کا کہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 926417

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926417/حکومت-اسٹیٹ-بینک-کو-آئی-ایم-ایف-کے-حوالے-کرنے-جارہی-ہے-شازیہ-مری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org