QR CodeQR Code

جبری لاپتہ آئی ایس او کے سابق مرکزی نائب صدر علی کاظمی 2 روز بعد بازیاب

10 Apr 2021 19:01

ریاستی اداروں کیخلاف قانون و آئین جوانان ملت جعفریہ کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بھی رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، شیعہ جبری گمشدہ افراد کے اہلخانہ جس ذہنی اذیت اور کرب سے گزر رہے ہیں، اسکا اندازہ نہ ہی وزیراعظم عمران خان کو ہو رہا ہے، نہ ہی آرمی چیف اور نہ ہی ان اغواء کار اداروں کو۔


اسلام ٹائمز۔ جبری لاپتہ آئی ایس او کے سابق مرکزی نائب صدر علی کاظمی 2 روز بعد بازیاب ہوگئے۔ شیعہ جبری گمشدہ افراد کے اہل خانہ جس ذہنی اذیت اور کرب سے گزر رہے ہیں، اس کا اندازہ نہ ہی وزیراعظم عمران خان کو ہو رہا ہے، نہ ہی آرمی چیف اور نہ ہی ان اغواء کار اداروں کو۔ جبری طور پر لاپتہ ہونے والے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی نائب صدر سید علی کاظمی 2 روز بعد بازیاب ہو کر باحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس او کے سابق مرکزی نائب صدر علی کاظمی جنہیں دو روز قبل خوشاب کے علاقے جوہرآباد سے ریاستی اداروں میں  نے جبری طورپر لاپتہ کر دیا تھا، وہ آج واپس اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔


واضح رہے کہ ایک جانب خانوادہ اسیران ملت جعفریہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے پلیٹ فارم سے جبری لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی کیلئے مزار قائد کراچی کے باہر ایک ہفتے سے احتجاجی دھرنے دیئے بیٹھے ہیں جبکہ ملک بھر میں بھی احتجاجی تحریک بھی جاری ہے۔ دوسری جانب ریاستی اداروں کی خلاف قانون و آئین جوانان ملت جعفریہ کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بھی رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، شیعہ جبری گمشدہ افراد کے اہلخانہ جس ذہنی اذیت اور کرب سے گزر رہے ہیں اس کا اندازہ نہ ہی وزیراعظم عمران خان کو ہو رہا ہے، نہ ہی آرمی چیف اور نہ ہی ان اغواء کار اداروں کو۔


خبر کا کوڈ: 926423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926423/جبری-لاپتہ-ا-ئی-ایس-او-کے-سابق-مرکزی-نائب-صدر-علی-کاظمی-2-روز-بعد-بازیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org