0
Saturday 10 Apr 2021 19:50
سینیٹر ولید اقبال کا منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ

طاہرالقادری نے اسلام کے حقیقی تصور کو عام کیا، سینیٹر ولید اقبال

طاہرالقادری نے اسلام کے حقیقی تصور کو عام کیا، سینیٹر ولید اقبال
اسلام ٹائمز۔ حکیم الامت علامہ محمد اقبال ؒ کے پوتے معروف قانون دان سینیٹر ولید اقبال نے لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ سینیٹر ولید اقبال نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں قائم مختلف شعبہ جات، دفاتر، جامع شیخ الاسلام اور فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا وزٹ بھی کیا۔ سینیٹر ولید اقبال نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ منہاج القرآن کے رہنماؤں شہزاد رسول، احسن ارشاد، حاجی محمد اسحاق، عبدالحفیظ چودھری، محمد صادق و دیگر نے سینیٹر ولید اقبال کو مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر خوش آمدید کہا۔

رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے علم، تحقیق اور دنیا بھر میں قائم منہاج القرآن کے اسلامک سنٹرز اور منظم نیٹ ورک کے ذریعے اسلام کے حقیقی تصور کو عام کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے ہمیشہ امن، محبت  اور بھائی چارے کی بات کی ہے۔ دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں قائم اسلاک سنٹرز، تعلیمی و فلاحی ادارے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ویژن اور جدوجہد کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے نوجوان نسل کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ سینیٹر ولید اقبال نے جامع شیخ الاسلام کی خوبصورتی، فن تعمیر اور جامع شیخ الاسلام سے متصل فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ و ریفرنس لائبریری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی زیر سرپرستی یہ شعبہ جات طلبہ و طالبات کی علمی و تحقیقی رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ شہزاد رسول، احسن ارشاد، حاجی محمد اسحاق، عبدالحفیظ چودھری نے سینیٹر ولید اقبال کو ڈاکٹر طاہر القادری کی کتب کا تحفہ دیا۔
خبر کا کوڈ : 926426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش