QR CodeQR Code

جموں کشمیر میں ایک ہزار سے زیادہ نئے کورونا کیسز

10 Apr 2021 21:24

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق وادی کشمیر میں ظاہر ہونے والے 706 کیسوں میں سے 492 کا تعلق ضلع سرینگر سے ہے جبکہ ضلع بارہمولہ کا نمبر دوسرا ہے جہاں آج 93 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سنیچر کے روز 1005 نئے کورونا مریض سامنے آئے۔ اس طرح یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 137475 تک جا پہنچی۔ آج ظاہر ہونے کیسوں میں 706 کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 299 کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق وادی کشمیر میں ظاہر ہونے والے 706 کیسوں میں سے 492 کا تعلق ضلع سرینگر سے ہے جبکہ ضلع بارہمولہ کا نمبر دوسرا ہے جہاں آج 93 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ضلع جموں میں 183 کورونا سامنے آگئے جبکہ صوبہ جموں میں ضلع ریاسی دوسرے نمبر پر رہا جہاں 58 ایسے کیس سامنے آئے۔


خبر کا کوڈ: 926440

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926440/جموں-کشمیر-میں-ایک-ہزار-سے-زیادہ-نئے-کورونا-کیسز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org