QR CodeQR Code

کورونا بحران سنگین تر، بھارت میں 1 لاکھ 45 ہزار سے زائد نئے کیسز

10 Apr 2021 22:16

بھارت میں شفایابی شرح جزوی طور پر کم ہو کر 90.80 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 7.93 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.28 فیصد رہ گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) وباء کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور ہفتے کے روز ایکٹو کیسز کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 67023 بڑھ کر 1046631 ہوگئے۔ بھارتی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 145384 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ پانچ ہزار 926 ہوگئی ہے۔ وہیں اس عرصے کے دوران 77567 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے اب کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 11990859 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 67023 بڑھ کر 1046631 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 794 مریضوں کی موت ہونے سے اس وباء سے مرنے والوں کی تعداد 168436 ہوگئی ہے۔ بھارت میں شفایابی شرح جزوی طور پر کم ہو کر 90.80 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 7.93 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.28 فیصد رہ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 926441

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926441/کورونا-بحران-سنگین-تر-بھارت-میں-1-لاکھ-45-ہزار-سے-زائد-نئے-کیسز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org