0
Saturday 10 Apr 2021 21:24

کورونا سے نپٹنے میں مودی حکومت کی پول کھل گئی، سونیا گاندھی

کورونا سے نپٹنے میں مودی حکومت کی پول کھل گئی، سونیا گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ملک میں جو حالات پیدا ہوئے ہیں، اس کی بنیاد مودی حکومت کی بدانتظامی ہے اور اب حالت دن بدن کنٹرول سے باہر ہورہی ہے۔ سونیا گاندھی نے سنیچر کو کووڈ۔19 سے نپٹنے کی کوششوں کے جائزہ کے لئے منعقدہ کانگریس کی حکمرانی والی ریاستوں اور کانگریس کے اتحاد والی ریاستی حکومتوں کے وزرائے اعلی کی میٹنگ میں کہا کہ مودی حکومت نے کورونا کی لڑائی میں اپنی بدانتظامی کا تعارف دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے کووڈ کے پھیلاو کو روکنے کے لئے صحیح انتظام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیکے کی کمی ہے لیکن اسے برآمد کیا جارہا ہے جبکہ کئی ریاستوں سے اس کی شکایتیں بھی آرہی ہیں۔ کانگریس کی صدر نے کہا کہ کورونا انفیکشن کے معاملات میں اضافہ کے درمیان اہم اپوزیشن جماعت کے طورپر کانگریس کی ذمہ داری ہے کہ پارٹی اس سے متعلق امور کو اٹھائے اور حکومت کو پروپگنڈا کے حربوں سے ہٹاکر عوامی مفادات کے امور پر کام کرنے پر مجبور کرے۔ انہوں نے کہاکہ اس معاملہ پر شفافیت کے ساتھ اور پروپگنڈے کے حربے اختیار کرنے کے بجائے صاف نیت کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 926443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش