QR CodeQR Code

کراچی کے عوام سے جینے کا حق چھینا جا رہا ہے، ثروت اعجاز قادری

10 Apr 2021 20:46

تاجر رہنماؤں سے ملاقات میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ رینجرز و پولیس نے کراچی میں امن قائم کر دیا، جرائم کے واقعات میں کمی آگئی، مگر کراچی اور یہاں کے عوام و تاجروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک افسوس ناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کراچی کو ماڈل بنانے کیلئے سپریم کورٹ سے اپیل کر دی، انہوں نے کہا کہ 30 سالوں سے کراچی کی عوام سے جینے کا حق چھینا جا رہا ہے، دنیا چاند پر گھر بنا رہی ہے اور کراچی میں پینے کا صاف پانی بھی عوام کو دستیاب نہیں ہے، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، کچرے کے ڈھیر، صحت کے نظام کی صورتحال تشویشناک ہے، کورونا سے زیادہ خطرناک ماحول گٹروں کا گندا پانی شہر بھر میں جگہ جگہ جمع ہیں، مین شاہراہیں بھی محفوظ نہیں، کچرے کے ڈھیر سے گلی محلوں میں بیماریاں جنم لے رہی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر تاجروں کو سندھ کی ثقافت سندھی ٹوپی اور اجرک پہناتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آل کراچی تاجر الائنس کے سرپرست خواجہ جمال سیٹھی، چیئرمین حکیم شاہ نے تاجروں کے مسائل اور حکومت ہفتے میں دو دن کاروبار بند کرنے کو تجارت کے منافی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کیا کہ حکومت تاجروں سے مشاورت کئے بغیر کس طرح دو دن کاروبار بند کرا سکتی ہے، حکومت تاجروں کے ساتھ بیٹھ کر جمہوری فیصلے کرے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ رینجرز و پولیس نے کراچی میں امن قائم کر دیا، جرائم کے واقعات میں کمی آگئی، مگر کراچی اور یہاں کے عوام و تاجروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کے مسائل اور ان کے حقوق کیلئے آواز بلند کرینگے، حکومتِ سندھ تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے مثبت کردار ادا کرے، کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے سندھ حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، مگر کورونا کی آڑ میں دو دن کاروبار بند کرنے کے فیصلے بھی کسی طور بہتر نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ سندھ ایس او پیش کے تحت کاروبار 10 بجے تک کھولنے اور صرف اتوار کی چھٹی کا اعلان کرے۔


خبر کا کوڈ: 926448

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926448/کراچی-کے-عوام-سے-جینے-کا-حق-چھینا-جا-رہا-ہے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org