QR CodeQR Code

رمضان المبارک، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب

10 Apr 2021 22:11

ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبر پختونخوا جمال الدین کے مطابق اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر ازاد کریں گے۔ اجلاس عید گاہ چارسدہ روڈ پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے دفتر میں منعقد ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان المبارک کا روزہ ہونے کیلئے کاوشیں تیز کردی ہیں، رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بروز منگل بتاریخ 13 اپریل پشاور میں طلب کرلیا گیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبر پختونخوا جمال الدین کے مطابق اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر ازاد کریں گے۔ اجلاس عید گاہ چارسدہ روڈ پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے دفتر میں منعقد ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ چاند دیکھنے کے بارے میں شہادتیں چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے موبائل نمبر 03219410041 پر دی جاسکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 926463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926463/رمضان-المبارک-مرکزی-رویت-ہلال-کمیٹی-کا-اجلاس-پشاور-میں-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org