0
Saturday 10 Apr 2021 22:06

عمران خان تبدیلی کے بجائے ملکی زمینیں فروخت کررہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

عمران خان تبدیلی کے بجائے ملکی زمینیں فروخت کررہے ہیں، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ عمران خان تبدیلی کے بجائے ملکی زمینیں فروخت کررہے ہیں، یہ کس طرح کی حکومت ہے؟ ان کے لئے بس یہی کہوں گا کہ  کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حکومت سندھ مرتضی وہاب نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانا ہوگا، سندھ کے جزائر پر چائنا کٹنگ کی گئی، جزائر پر قبضہ کی غرض سے بنایا گیا قانون ختم ہوچکا، شہر کراچی میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کو فروغ دیا جائے، شجر کاری سے شہر کی عوام کو ہر فضا ماحول ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تبدیلی کے بجائے ملک کی زمینیں فروخت کر رہے ہیں، عمران خان کے ساتھی ان کو چھوڑ کر جارہے ہیں، عمران خان وفاق میں اپنی اکثریت کھو چکے ہیں، یہ کس طرح کی حکومت ہے؟ ان کے لئے بس یہی کہوں گا کہ کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کبھی مزدوروں کی بات نہیں کی، خرم شیر زمان کے حلقہ میں تین بڑے ہسپتال موجود ہیں، وفاق سے ان ہسپتالوں کے لئے کیا ریلیف حاصل کیا؟ اس سے قبل دوسری جماعت کے لوگ منتخب ہوئے مگر کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا، ہم نے بزنس مین کمیونٹی کی سپورٹ کی، سندھ حکومت تاجر صنعت اور مزدوروں کے لئے سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ صنعت کاروں کو اپنا ماحول بہتر بنانے کے لئے حکومت کا ساتھ اور تعاون دینے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت کے دروازے بزنس میں کمیونٹی اور صنعت کاروں کے مسائل دیکھنے کے لئے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 926466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش