QR CodeQR Code

غداری کا الزام، سعودی عرب میں 3 فوجیوں کو سزائے موت دیدی گئی

10 Apr 2021 22:32

سزائے موت کے فیصلے میں واضح نہیں کہ ان اہلکاروں کو کس دشمن ملک سے تعاون پر سزا دی گئی تاہم فوجی اہلکاروں محمد بن احمد بن یحیی عکام، شاہر بن عیسی بن قاسم حقوی اور حمود بن ابراہیم بن علی حازمی کو یمن کی سرحد سے ملحقہ جنوبی صوبے میں سزائے موت دیدی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں سنگین غداری اور دشمن سے دوستی کے الزام میں 3 فوجی اہلکاروں کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت دفاع کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز 3 فوجیوں کی موت کی سزا کی تعمیل کردی گئی۔ تینوں فوجی اہلکاروں کو  خصوصی عدالت نے منصفانہ مقدمے کی سماعت کے بعد سزائے موت سنائی تھی۔ سزائے موت کے فیصلے میں واضح نہیں کہ ان اہلکاروں کو کس دشمن ملک سے تعاون پر سزا دی گئی تاہم فوجی اہلکاروں محمد بن احمد بن یحیی عکام، شاہر بن عیسی بن قاسم حقوی اور حمود بن ابراہیم بن علی حازمی کو یمن کی سرحد سے ملحقہ جنوبی صوبے میں سزائے موت دیدی گئی۔ سعودی عرب میں سزائے موت پر عملدرآمد عوامی مقام پر سر قلم کرکے یا ملزم کے سر پر براہ راست گولی مار کر کیا جاتا ہے۔ فوجی اہلکاروں کو سزائے موت کس طرح دی گئی اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں 2020 میں 27 افراد کا سر قلم کیا گیا، جو کئی برسوں کے مقابلے میں نہایت کم ہے، گزشتہ سال 185 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 926473

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926473/غداری-کا-الزام-سعودی-عرب-میں-3-فوجیوں-کو-سزائے-موت-دیدی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org