0
Saturday 10 Apr 2021 22:56

کرونا کی تیسری لہر، گلگت بلتستان میں ریکارڈ 24 نئے کیسز رپورٹ

کرونا کی تیسری لہر، گلگت بلتستان میں ریکارڈ 24 نئے کیسز رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ کرونا کی تیسری لہر کے دوران آج گلگت بلتستان میں ریکارڈ 24 کیسز سامنے آگئے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز گلگت سے گلگت میں 13، سکردو سے 7، ہنزہ سے 2، دیامر سے ایک کیس رپورٹ ہوا۔ آج کے 24 نئے کیسز کے ساتھ ایکٹیو کیسز کی تعداد 98 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں 53،سیاحوں، 473، ٹیچر، سٹوڈنٹس اور دیگر 213 مقامی افراد سمیت مجموعی طور 739 ٹیسٹ نمونے لئے گئے تھے۔ جن میں سے 24 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی۔ متاثرہ مریضوں میں ایک سیاح بھی شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 926476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش