0
Saturday 10 Apr 2021 22:55

پاراچنار، مسئلہ بالشخیل اور پاڑہ چمکنی کے حوالے سے جرگہ کا انعقاد

پاراچنار، مسئلہ بالشخیل اور پاڑہ چمکنی کے حوالے سے جرگہ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع کرم میں درپیش مسئلہ بالش خیل و پاڑہ چمکنی پر جرگہ منعقد ہوا، تفصیلات کے مطابق صدہ عباس زیارت پر سول و فوجی قیادت اور  پارلیمنٹرین کی موجودگی میں مسئلہ بالش خیل و پاڑہ چمکنی کے حل کیلئے ضلع کرم کے بائیس رکنی مشران کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر کرم، کمانڈر 73 بریگیڈ، کرم سے منتخب اراکین پارلمینٹ، انجمن حسینیہ و تحریک حسینی پکے رہنماوں سمیت کمانڈنٹ کرم ملیشیاء نے شرکت کی۔ کافی گفت و شنید کے بعد اتفاق رائے سے یہ فیصلہ ہوا کہ مسئلہ بالش خیل کے حل کیلئے پارلیمنٹرین کی سرکردگی میں جرگہ منعقد ہوگا۔ فریقین اقوام کے مشورے سے پانچ، پانچ افراد منتخب کرکے پارلیمنٹرین کی جرگے میں مدد کرینگے۔ بات چیت مری معاہدے کی روشنی میں ہوگی۔ اس بابت فریقین بالش خیل اور پاڑہ چکمنی سے تحریری طور پر دستخط بھی ثبت کرلئے گئے۔ 

واضح رہے کہ اپریل کی 19 تاریخ کو مسئلے کے حل کیلئے لائحہ تیار کرنے کے بارے میں جرگے کا اگلا سیشن منعقد ہوگا۔ جس میں مسئلہ بالش خیل و پاڑہ چمکنی پر تفصیلی گفت و شنید کی جائیگی۔ جرگے کے اختتام پر ملک کی سلامتی و بقاء اور مسئلہ بالش خیل و پاڑہ چمکنی کے پر امن حل کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ جرگے میں صدر تحریک حسینی پاراچنار حاجی عابد حسین جعفری، ڈپٹی کمشنر کرم ڈاکٹر آفاق وزیر سمیت کمانڈر 73 بریگیڈ نجف عباس اعوان، کمانڈنٹ کرم ملیشیاء جمیل الرحمان، پارلیمنٹرینز، سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین اور دیگر مشران بالش خیل و پاڑہ چمکنی اور اپر لوئر وسنٹرل کرم کے چیدہ چیدہ مشران نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 926478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش