0
Saturday 10 Apr 2021 23:12

پاراچنار میں پولیس کی کارروائی، لوگوں کو لوٹنے والا گرفتار

پاراچنار میں پولیس کی کارروائی، لوگوں کو لوٹنے والا گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کرم پولیس نے پاراچنار بائی پاس روڈ پر اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو گرفتارکر لیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طاہر اقبال کے مطابق ڈاکوں کئی دنوں سے پاراچنار بائی پاس روڈ پر غریب رکشہ و ٹرک ڈرائیوروں اور مختلف قسم کی گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے زبردستی اور اسلحہ کے زور پر رقم چھیننے اور دیگر مختلف قسم کی کارروائیاں کر رہا تھا۔ پولیس ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، ملزم کے قبضے سے بارہ ہزار دو سو سے زائد مسروقہ رقم برآمد کرکے تھانہ اپر کرم منتقل کر دیا، ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، ملزم نے ابتدائی پوچھ گچھ میں جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 926484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش