QR CodeQR Code

پاراچنار، لاپتہ افراد کی رہائی کیلئے احتجاجی کیمپ دوسرے روز بھی جاری

10 Apr 2021 23:22

ایدھی پارک کے سامنے لگائے گئے احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے اعلان پر احتجاجی کیمپ لگایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے مختلف شہروں کی طرح شیعہ لاپتہ افراد کی گمشدگی کے خلاف پاراچنار میں بھی متاثرین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی کیمپ لگایا گیا، جو آج دوسرے روز بھی جاری رہا، ایدھی پارک کے سامنے لگائے گئے احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے اعلان پر احتجاجی کیمپ لگایا گیا ہے، مظاہرین مطالبہ کر رہے تھے کہ گمشدہ افراد کو عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے، اگر وہ مجرم ہیں تو سزا دی جائے اور اگر بے گناہ ہیں تو انہیں رہا کیا جائے کیونکہ ان کے خاندان کے تمام افراد ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔


خبر کا کوڈ: 926485

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926485/پاراچنار-لاپتہ-افراد-کی-رہائی-کیلئے-احتجاجی-کیمپ-دوسرے-روز-بھی-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org