0
Sunday 11 Apr 2021 08:25

ماہ مبارک رمضان میں یمن کا محاصرہ ختم ہو جانا چاہیئے، محمد علی الحوثی

ماہ مبارک رمضان میں یمن کا محاصرہ ختم ہو جانا چاہیئے، محمد علی الحوثی
اسلام ٹائمز۔ یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے انتہائی تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ سعودی اتحاد کی جارحیت کا شکار یمنی عوام کا محاصرہ رمضان کے دوران جاری نہیں رہنا چاہیئے۔ العالم نیوز کے مطابق محمد علی الحوثی نے زور دے کر کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب جارحیت پسند اتحاد کے ساتھ وہم میں زندگی گزار رہے ہیں اور انہوں نے مل کر امن کے حصول کے لئے اب تک جو تلخ تجربہ کیا ہے، اسے مزید آگے نہیں بڑھانا چاہیئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر محمد علی الحوثی نے ٹویٹ کیا تھا کہ سعودی اتحاد کے رکن ممالک نے ہماری قوم کا محاصرہ کیا جبکہ اب وہ ہم سے جنگ بند کرنے کو کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے جارح ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اے ظالموا اپنی جارحیت بند کرو اور محاصرہ ختم کرو، پھر قحط بھی ختم ہو جائے گا اور تباہی بھی ختم ہو جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 926518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش