0
Sunday 11 Apr 2021 09:47

پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 دن میں ریکارڈ 114 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 دن میں ریکارڈ 114 اموات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 50 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 114 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 4 ہزار 139 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 11 فیصد ہو گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 443 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 21 ہزار 18 ہو چکی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 66 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 7 لاکھ 34 ہزار 960 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 926522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش