QR CodeQR Code

شاہ محمود قریشی جرمنی روانہ

11 Apr 2021 12:18

وزیر خارجہ پاکستان کا 2012ء کے بعد یہ پہلا دورہ جرمنی ہے، شاہ محمود قریشی پاک جرمنی سفارتی تعلقات کے 70 برس مکمل ہونے پر دورہ کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ جرمنی کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود کو جرمن ہم منصب نے دورے کی دعوت دی ہے جہاں وہ جرمن پارلیمنٹ کے صدر اور دیگر اہم قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ جرمنی میں پاکستانی سفارت خانے کا دورہ اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات وزیر خارجہ کے شیڈول میں شامل ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا 2012ء کے بعد یہ پہلا دورہ جرمنی ہے، شاہ محمود قریشی پاک جرمنی سفارتی تعلقات کے 70 برس مکمل ہونے پر دورہ کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی جرمنی میں مقامی و بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 926549

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926549/شاہ-محمود-قریشی-جرمنی-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org