0
Sunday 11 Apr 2021 12:34

آزاد کشمیر میں کار کھائی میں جاگری، 6 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر میں کار کھائی میں جاگری، 6 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے علاقے نکیال میں کار کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کار نکیال سے کوٹلی جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 2 خواتین اور 2 بچیاں بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق افراد کا تعلق نکیال کے نواحی گاؤں موہڑہ نارہ سے تھا۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ لاشیں اور حادثے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو ڈسٹرکٹ اسپتال کوٹلی منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 926550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش