QR CodeQR Code

میانمار میں 24 گھنٹوں میں 80 سے زائد مظاہرین ہلاک

11 Apr 2021 15:36

میانمار مانیٹرنگ گروپ نے اطلاع دی ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دستی بم حملوں میں 80 سے زائد مظاہرین کو ہلاک کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ ہلاکتیں ایک ماہ سے زائد عرصہ سے جاری مظاہروں کے دوران گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہوئیں جو میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے کا ایک خونریز دن تھا۔ جمعہ کو میانمار کی سیکیورٹی فورسز نے اس وقت 82 افراد کو ہلاک کردیا جب مظاہرین نے ملک میں فوجی بغاوت کے خلاف مارچ کیا۔ میانمار میں سیاسی قیدیوں کی امداد کے لئے ایسوسی ایشن نے ہفتہ کے روز ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پہلے تو جرم کی تفصیلات واضح نہیں ہوسکتیں کیونکہ سیکیورٹی فورسز نے محصور علاقوں میں لاشوں کو ٹھکانے لگا دیا ہے۔ اس گروپ نے مزید کہا ہے کہ ینگون کے علاقے میں مظاہرین کے خلاف باغی فورسز کا حملہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے 80 سے زائد مظاہرین کو ہلاک کرنے کے لئے دستی بم لانچر استعمال کیے تھے۔

یاد رہے میانمار کی فوج نے انتخابات میں دھاندلی کے بہانے ینگ سان سوچی اور دیگر اعلی سرکاری عہدیداروں کو یکم فروری کو گرفتار کر لیا تھا۔ فوجی بغاوت کے بعد سے میانمار کے مختلف شہروں میں سابق سرکاری عہدیداروں کی رہائی اور فوج کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے عوام احتجاج کر رہے ہیں۔ ادھر میانمار میں بغاوت کے رہنما جنرل منگ انگ ہیلنگ نے پہلے بھی دعوی کیا ہے کہ فوج جمہوریت اور بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی جانوں کی حفاظت کرے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 926581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926581/میانمار-میں-24-گھنٹوں-80-سے-زائد-مظاہرین-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org