0
Sunday 11 Apr 2021 15:54

جیزان اور شاہ خالد ہوائی اڈے یمن کے نشانہ پر

جیزان اور شاہ خالد ہوائی اڈے یمن کے نشانہ پر
اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون یونٹ نے سعودی عرب کے جیزان ہوائی اڈے اور کنگ خالد ایئر بیس پر سعودی فضائی حملوں کا جواب دو K2 جاسوس ڈرون کے ذریعے کامیابی کے ساتھ جنگی طیاروں کو تباہ کر کے دیا ہے۔ یمنی فضائیہ نے آج اتوار کی صبح سعودی عرب کے علاقے خمیس مشائط میں جیزان ہوائی اڈے اور کنگ خالد ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔

یمن کے المسیرا نیوز نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے اپنے ایک بریکنگ نیوز آئٹم میں اس حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حملہ یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی مسلسل جارحیت اور اس کے محاصرے کے جواب میں دیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 926582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش