0
Sunday 11 Apr 2021 17:00

حکومت قانون کی بالا دستی کی جنگ لڑ رہی ہے، وزیراعظم

حکومت قانون کی بالا دستی کی جنگ لڑ رہی ہے، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا کہ ہمارے حالات مشکل ہیں، ملک پر قرضے ہیں، اور اس وقت حکومت ملک میں قانون کی بالادستی کی جنگ لڑرہی ہے۔ کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار اس پروگرام کو فروغ دیا جائے گا، کچن ٹرک کا جال پورے ملک میں پھیلایا جائے گا، میری خواہش تھی کہ جو ہمارے وزرا ہوں ان کے اندر یہ احساس ہو، یہی ہمارے اسلاف کی تعلیمات ہیں کہ انصاف اور قانون کی بالادستی ہو، اور ریاست اپنے غریب و کمزور طبے کی ذمہ داری لے، اور پھر وہ وقت آیا کہ جن افراد کی معاشرے میں بظاہر کوئی حیثیت نہیں تھی لیکن انہوں نے ہی دنیا کی امامت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھے احساس تھا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا، لیکن ابھی تک اس راستے پر کیوں نہیں چلا جس کی تعلیمات ہمارے نبیﷺ نے دی تھیں، ہمارے حالات مشکل ہیں، ملک پر قرضے ہیں، عوام پر خرچ کرنے کے لئے پیسے کم ہیں، اس وقت حکومت ملک میں قانون کی بالادستی کی جنگ لڑرہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اس پروگرام کا کسی کو پتہ نہیں کہ اس کا کتنا فائدہ ہوگا، جب ایک بھوکا انسان دو وقت کا کھانا کھائے گا تو اللہ کی رحمت بھی اس ملک پر نازل ہوگی، اور جب اللہ کی رحمت شامل حال رہی تو پاکستان بھی اپنے پیروں پر کھڑا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 926590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش