0
Sunday 11 Apr 2021 18:50

صیہونی عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے فلسطینی بچے کی بینائی ضائع (فلم)

صیہونی عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے فلسطینی بچے کی بینائی ضائع (فلم)
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فورسز نے گذشتہ روز وسطی الخلیل میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران ایک 13 سالہ فلسطینی لڑکے عزتالدین نضال بطش کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ یہ فلسطینی بچہ سبزی کی دکان میں ایک اسرائیلی فوجی کی گولی کا نشانہ بنا۔ میڈیکل ذرائع نے بتایا ہے کہ فلسطینی بچے کو الخلیل اسٹیٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فلسطینی بچہ کی ایک آنکھ کی بینائی ختم ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ فلسطینی بچہ اپنی سبزی کی دکان میں ایک اسرائیلی فوجی کی پیلٹ گن کا نشانہ بنا تھا۔ فلسطینی بچوں کا اسرائیلی اسلحہ کا شکار ہونا یہاں کی روزمرہ کی کہانی ہے، جس پر بین الاقوامی ادارے اور انسانی حقوق کی بڑی بڑی تنظیمیں خاموش تماشائی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 926593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش