QR CodeQR Code

آیت اللہ حافظ بشیر نجفی کی ہمشیرہ کے انتقال پرملال پر اظہار تسلیت

11 Apr 2021 18:59

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے قائدین اور جامعۃ المنتظر لاہور کے اساتذہ نے حضرت آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی اور دیگر پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس عظیم سانحے پر تمام لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے توفیق صبر کی دعائیں بھی کیں۔


اسلام ٹائمز۔ حضرت آیت اللہ حافظ بشیر نجفی کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر ملال پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، جنرل سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری، علامہ سید تقی نقوی، علامہ جمعہ اسدی، علامہ ڈاکٹر جواد ہادی، علامہ ڈاکٹر سید محمد نقوی اور علامہ کرم علی حیدری نے مشترکہ تعزیتی بیان میں شدید رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے قائدین اور جامعۃ المنتظر لاہور کے اساتذہ نے حضرت آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی اور دیگر پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس عظیم سانحے پر تمام لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے توفیق صبر کی دعائیں بھی کیں۔


خبر کا کوڈ: 926598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926598/ا-یت-اللہ-حافظ-بشیر-نجفی-کی-ہمشیرہ-کے-انتقال-پرملال-پر-اظہار-تسلیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org