0
Sunday 11 Apr 2021 19:36

گلگت بلتستان کے نامور سیاستدان، اسکالر اور مصنف سید یحییٰ الحسینی انتقال کر گئے

گلگت بلتستان کے نامور سیاستدان، اسکالر اور مصنف سید یحییٰ الحسینی انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نامور سیاستدان، اسکالر اور مرکزی انجمن امامیہ گلگت کے سابق صدر سید یحییٰ الحسینی انتقال کر گئے۔ نگر سے تعلق رکھنے والے یحییٰ الحسینی کئی کتابوں کے مصنف تھے۔ انہیں گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کے بانیوں میں شمار کیا جاتا تھا۔ یحییٰ الحسینی کی نماز جنازہ مرکزی جامع مسجد گلگت میں سید راحت حسین الحسینی کی اقتدا میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

ادھر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سید یحییٰ الحسینی کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید یحییٰ مرحوم کی جی بی کے عوام اور پارٹی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، ان کا انتقال پارٹی کیلئے بڑا نقصان ہے۔ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے ترجمان کی جانب سے بیان میں سید یحییٰ الحسینی کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 926599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش