QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا سے اموات کی تعداد 1.70 لاکھ کے قریب

11 Apr 2021 23:13

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 152879 نئے کیسز درج کئے گئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 33 لاکھ 58 ہزار 805 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس (کووڈ 19) وباء کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 839 کورونا مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 1.70 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 152879 نئے کیسز درج کئے گئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 33 لاکھ 58 ہزار 805 ہوگئی ہے۔ وہیں اس عرصے کے دوران 90584 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے اب تک 12081443 مریض اس وباء سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ ایکٹو کیسز 61456 بڑھ کر 1108087 ہوگئے ہیں۔

اسی دوران مزید 838 مریضوں کی موت ہونے سے اس وباء سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 169275 ہوگئی ہے۔ ملک میں شفایابی کی شرح جزوی طور پر کم ہر کر 90.44 فیصد ہے اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 8.29 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات 1.27 فیصد رہ گئی ہے۔ مہاراشٹر کورونا کے ایکٹو کیسز کے معاملے میں سر فہرست ہے، ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 2097 بڑھ کر 538160 ہوگئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 53005 مریض صحتیاب ہوئے، جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2748153 پہنچ گئی، جبکہ 309 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 57638 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 926605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926605/بھارت-میں-کورونا-سے-اموات-کی-تعداد-1-70-لاکھ-کے-قریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org