QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن آف انڈیا کا نام بدل کر ’ایم سی سی‘ رکھنا چاہیئے، ممتا بنرجی

11 Apr 2021 23:15

بنگال اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں پولنگ کے دوران جم کر تشدد اور کوچ بہار علاقہ میں چار لوگوں کی موت ہونے پر جاری ہنگامہ کے درمیان الیکشن کمیشن نے کسی بھی سیاسی جماعت کے کوچ بہار جانے پر روک لگا دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے اتوار کو الیکشن کمیشن پر راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا نام بدل کر ایم سی سی یعنی مودی کوڈ آف کنڈکٹ رکھنا چاہیئے۔ بنگال اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں پولنگ کے دوران جم کر تشدد اور کوچ بہار علاقہ میں چار لوگوں کی موت ہونے پر جاری ہنگامہ کے درمیان الیکشن کمیشن نے کسی بھی سیاسی جماعت کے کوچ بہار جانے پر روک لگا دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا نام بدل کر ایم سی سی رکھنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنی طاقت کا استعمال کرسکتی ہے لیکن دنیا میں کوئی بھی مجھے اپنے لوگوں کے پاس جانے اور ان کا درد بانٹنے سے روک نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مجھے کوچ بہار میں تین دنوں کے لئے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے پاس جانے سے روک سکتے ہیں لیکن میں چوتھے دن وہاں جاؤں گی۔


خبر کا کوڈ: 926606

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926606/الیکشن-کمیشن-ا-ف-انڈیا-کا-نام-بدل-کر-ایم-سی-سی-رکھنا-چاہیئے-ممتا-بنرجی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org