0
Sunday 11 Apr 2021 23:14

کوچ بہار میں تشدد ممتا بنرجی کی بیان بازی کا نتیجہ ہے، امت شاہ

کوچ بہار میں تشدد ممتا بنرجی کی بیان بازی کا نتیجہ ہے، امت شاہ
اسلام ٹائمز۔ مغربی بنگال میں اتوار کے روز انتخابی مہم کے لئے یہاں آنے والے بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے کوچ بہار میں تشدد کے دوران چار لوگوں کی موت کے لئے وزیراعلٰی ممتا بنرجی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ممتا بنرجی کی بیان بازی کا نتیجہ ہے جس میں انہوں نے مرکزی افواج کا گھیراؤ کرنے کے لئے لوگوں کو اکسایا تھا۔ امت شاہ نے بنگال کے عوام سے اگلے چار مرحلوں کی ووٹنگ کے لئے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی اور اپنے پسندیدہ امیدوار کو منتخب کرنے کے لئے کہا۔ وزیر داخلہ نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ 2 مئی کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت برسر اقتدار آنے کے بعد ریاست مکمل طور پر تشدد سے پاک ہوگا۔

امت شاہ نادیہ میں شانتی پور اسمبلی حلقہ میں پارٹی امیدوار جگناتھ حکومت کے لئے روڈ شو میں حصہ لینے آئے ہیں۔ امت شاہ نے مزید کہا کہ کسی کی بھی موت تکلیف دہ ہے اور ترنمول کانگریس سپریمو کے ذریعہ اشعال انگیز تقریر کچھ روز پہلے سیتل کوچی میں کی گئی تھی، جہاں چار لوگوں کی گولی لگنے سے موت ہوگئی۔ سیتل کوچی اسمبلی حلقہ وہ جگہ ہے جہاں ممتا بنرجی نے اس ہفتے کے شروع میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا تھا۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں شانتی پور کے حلقہ انتخاب میں 17 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 926607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش