0
Sunday 11 Apr 2021 20:36

پیپلز پارٹی کی سی اے سی کا اجلاس، استعفوں کی تجویز پر غور

پیپلز پارٹی کی سی اے سی کا اجلاس، استعفوں کی تجویز پر غور
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پی ڈی ایم کی جانب سے استعفوں کی تجویز کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہائبرڈ اجلاس بلاول ہاؤس میں ہوا، جس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے 50 ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں اہم ملکی سیاسی معاملات سمیت میں پی ڈی ایم کی جانب سے استعفوں کی تجویز کے معاملے پر بھی غور کیا گیا، جبکہ مستقبل میں پی ٹی آئی کی اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں کشمیر پر پی ٹی آئی کی کنفیوژڈ پالیسی پر تبادلہ خیال، اجلاس میں پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف ڈیل کے ملکی معیشت پر اثرات اور اسٹیٹ بینک آرڈیننس پر بھی بات چیت کی گئی۔ ترجمان پی پی پی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سی ای سی کے شرکاء کو کل ہونے والی مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دی اور وزیراعلیٰ سندھ سی ای سی کے شرکاء کی دی گئی پالیسی کے تحت کل مشترکہ مفادات کونسل میں عوام کا مقدمہ لڑیں گے۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کے علاوہ یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، فرحت اللہ بابر، رحمان ملک، نیئر بخاری، سلیم مانڈوی والا، اعتزاز احسن، قائم علی شاہ، نواب یوسف تالپور، اخوندزادہ چٹان، مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ، ہمایوں خان، علی مدد جتک، شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی، ہری رام کشوری لعل، منظور وسان، مولا بخش چانڈیو، رضا ربانی، اعجاز جاکھرانی، میرباز کھیتران، اسلام الدین شیخ، رحیم داد خان، رخسانہ زبیری، سعید غنی، لطیف کھوسہ، نوید قمر، تاج حیدر، جام مہتاب ڈہر، چوہدری لطیف اکبر، امجد ایڈووکیٹ، چوہدری منظور، ناصر شاہ، صادق عمرانی، محمد موسیٰ، نفیسہ شاہ، انور سیف اللہ خان، چوہدری محمد یاسین، اعظم خان آفریدی، عبدالطیف انصاری، عامر فدا پراچہ اور وقار مہدی شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 926611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش