QR CodeQR Code

ہمارے بچوں کو لاپتہ کرنیوالے اب دھمکیاں بھجوا رہے ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی

11 Apr 2021 22:03

اپنے ایک بیان میں معروف عالم دین نے کہا کہ ماضی سے سبق حاصل نہ کرنیوالوں کو ذرا بھی اندازہ نہیں کہ وہ لوگوں کے دلوں میں نفرتوں کو پروان چڑھا رہے ہیں، سول حکومتیں بے حسی کی تصویر بنی ہوئی ہیں، اگر یہ لاوا پھٹ پڑا تو حالات کسی کے قابو میں نہیں آسکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا ہے کہ کتنے دکھ اور بدنصیبی کی بات ہے کہ اس ملک کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں اور بچے کتنے دنوں سے سڑکوں پر بیٹھے اپنا حق مانگ رہے ہیں، مگر ذمہ داروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، جو لوگ ان ماؤں کے بچوں کو لاپتہ کرنے کے ذمہ دار ہیں، ان کی بے حسی کا عالم یہ ہے کہ وہ مختلف ذرائع سے دھمکیاں تو بھجوا رہے ہیں لیکن ماؤں کو ان کے بچوں اور معصوم بچوں کو ان کے باپ کا چہرہ دکھانے کو تیار نہیں، سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ آخر کن طاقتوں کے کہنے پر یہ بھیانک کھیل کھیلا جارہا ہے۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ ماضی سے سبق حاصل نہ کرنے والوں کو ذرا بھی اندازہ نہیں کہ وہ لوگوں کے دلوں میں نفرتوں کو پروان چڑھا رہے ہیں، سول حکومتیں بے حسی کی تصویر بنی ہوئی ہیں، اگر یہ لاوا پھٹ پڑا تو حالات کسی کے قابو میں نہیں آسکیں گے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے، اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اُس کو عدالتوں میں پیش کیا جائے ورنہ رہا کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 926619

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926619/ہمارے-بچوں-کو-لاپتہ-کرنیوالے-اب-دھمکیاں-بھجوا-رہے-ہیں-علامہ-حسن-ظفر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org