QR CodeQR Code

جی بی اسمبلی کی تینوں خواتین اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری بنانے کا فیصلہ

11 Apr 2021 23:27

ذرائع کے مطابق خاتون رکن اسمبلی دلشاد بانو کو پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت، کلثوم فرمان کو پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت اور رکن اسمبلی ثریا زمان کو پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم کا قلمدان سونپنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کی تین خواتین اراکین کو پارلیمانی سیکرٹریز بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی مشاورت کے بعد اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی تحریک انصاف کی تینوں خواتین اراکین اسمبلی دلشاد بانو، کلثوم فرمان اور ثریا زمان کو پارلیمانی سیکرٹری بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خاتون رکن اسمبلی دلشاد بانو کو پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت، کلثوم فرمان کو پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت اور رکن اسمبلی ثریا زمان کو پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم بنایا جائے گا، نوٹیفکیشن ایک دو روز میں جاری ہوگا۔ یاد رہے کہ جی بی کابینہ میں ایک بھی خاتون ممبر موجود ہے۔ کابینہ میں خواتین کو نمائندگی نہ دینے پر تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ اس تنقید کے سدباب کے طور پر مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی تحریک انصاف کی تینوں خواتین اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 926628

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926628/جی-بی-اسمبلی-کی-تینوں-خواتین-اراکین-کو-پارلیمانی-سیکرٹری-بنانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org