0
Sunday 11 Apr 2021 23:47

رواں برس زکوٰة کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر

رواں برس زکوٰة کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر
اسلام ٹائمز۔ تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن نے زکوٰة کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کردیا ہے۔ تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق رواں سال زکوۃ کا نصاب 80,933 روپے ہوگا۔ یکم رمضان المبارک کو بینک اکاؤنٹس سے زکوٰة کی کٹوتی ہوگی۔ مقررہ نصاب کے تحت ملک بھر کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری بینکوں کے کھاتیداروں کے سیونگ اکاؤنٹس میں 80 ہزار 933 روپے یا اس سے زائد رقم موجود ہوگی تو ان کے اکاؤنٹس سے زکوۃ کی رقم منہا کرلی جائے گی، زکوة نفع نقصان کی شراکت داری کی بنیادوں پر کھولے جانے والے اکاﺅنٹس اور بچت کھاتوں سے منہا ہوگی۔ واضح رہے کہ ہر سال رمضان المبارک کی آمد سے چند روز قبل سرکاری سطح پر زکوٰة کا نصاب مقرر کیا جاتا ہے جس کے تحت ملک بھر کے تمام ملکی اور غیر ملکی بینک یکم رمضان المبارک کو عوام کے لئے خدمات معطل کرکے سیونگ اکاؤنٹس سے زکوٰۃ منہا کرتے ہیں، پھر یہ رقم مرکزی بیت المال میں جمع کرائی جاتی ہے، تاہم مخصوص کھاتے اس کٹوتی سے مستثنیٰ ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 926632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش