QR CodeQR Code

بلاول نے پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا

12 Apr 2021 00:03

اجلاس کے دوران سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے شرکاء نے پی ڈی ایم کیجانب سے پیپلز پارٹی اور کو جاری کردہ شاہد خاقان عباسی کا شوکاز نوٹس پڑھ کر سنایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے سی ای سی اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کے شوکاز نوٹس کو پھاڑ کر پھینک دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کا بھیجا گیا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی زیر صدارت پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے شرکاء نے پی ڈی ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی اور کو جاری کردہ شاہد خاقان عباسی کا شوکاز نوٹس پڑھ کر سنایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے سی ای سی اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کے شوکاز نوٹس کو پھاڑ کر پھینک دیا، جس پر شرکاء کی جانب سے تالیاں بجائی گئیں۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سیاست عزت کے لیے کرتے ہیں، عزت سے بڑھ کر ہمارے لیے کچھ نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 926634

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926634/بلاول-نے-پی-ڈی-ایم-کا-شوکاز-نوٹس-پھاڑ-کر-پھینک-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org