QR CodeQR Code

گیلانی کی پارٹی کو اپوزیشن لیڈر سینیٹ کے عہدے سے مستعفی ہونیکی پیشکش

12 Apr 2021 00:07

ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے پارٹی کو اپوزیشن لیڈر سینیٹ کے عہدے سے مستعفی ہونے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پارٹی سمجھتی ہے تو میں ابھی مستعفی ہونے کیلئے تیار ہوں کیونکہ میرے لیے عہدہ کوئی معنی نہیں رکھتا، ہم نے جمہوریت کیلئے جانیں اور قربانیاں دی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی نے پارٹی کو اپوزیشن لیڈر سینیٹ کے عہدے سے مستعفی ہونے کی پیشکش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہائبرڈ اجلاس بلاول ہاؤس میں ہوا، جس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے 50 ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں اہم ملکی سیاسی معاملات سمیت میں پی ڈی ایم کی جانب سے استعفوں کی تجویز کے معاملے پر بھی غور کیا گیا، جبکہ مستقبل میں پی ٹی آئی کی اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں کشمیر پر پی ٹی آئی کی کنفیوژڈ پالیسی پر تبادلہ خیال، پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف ڈیل کے ملکی معیشت پر اثرات اور اسٹیٹ بینک آرڈیننس پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے پارٹی کو اپوزیشن لیڈر سینیٹ کے عہدے سے مستعفی ہونے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پارٹی سمجھتی ہے تو میں ابھی مستعفی ہونے کے لیے تیار ہوں کیونکہ میرے لیے عہدہ کوئی معنی نہیں رکھتا، ہم نے جمہوریت کے لیے جانیں اور قربانیاں دی ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کو اجلاس کے شرکاء نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو مستعفی ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، پوری پارٹی آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ ترجمان پی پی پی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سی ای سی کے شرکاء کو کل ہونے والی مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دی اور وزیراعلیٰ سندھ سی ای سی کے شرکاء کی دی گئی پالیسی کے تحت کل مشترکہ مفادات کونسل میں عوام کا مقدمہ لڑیں گے۔


خبر کا کوڈ: 926636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926636/گیلانی-کی-پارٹی-کو-اپوزیشن-لیڈر-سینیٹ-کے-عہدے-سے-مستعفی-ہونیکی-پیشکش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org