QR CodeQR Code

پاراچنار، لاپتہ جوانوں کی بازیابی کے لئے احتجاجی کیمپ جاری

12 Apr 2021 00:46

احتجاجی کیمپ میں موجود افراد کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے، ہمارے بھائی کئی کئی ماہ اور سالوں لاپتہ ہیں جنکوں جبری طور پر اٹھایا گیا ہے، کبھی ایران سے آنے والوں کو کوئٹہ سے، کسی کو ڈی آئی خان سے اور کسی کو پشاور سے اٹھایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح پاراچنار میں بھی جبری طور پر لاپتہ جوانوں کی بازیابی کے لئے گذشتہ 3 دن سے نظر بندی چوک میں احتجاجی کیمپ جاری ہے، احتجاج میں شریک جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار میسنگ پرسنز کے ساتھ ساتھ مذہبی و سیاسی تنظیموں نے پچھلے تین دن سے مسلسل احتجاجی کیمپ لگایا ہوا ہے۔ احتجاجی کیمپ میں موجود افراد کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے، ہمارے بھائی کئی کئی ماہ اور سالوں لاپتہ ہیں جنکوں جبری طور پر اٹھایا گیا ہے، کبھی ایران سے آنے والوں کو کوئٹہ سے، کسی کو  ڈی آئی خان سے اور کسی کو پشاور سے اٹھایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا احتجاج آرٹیکل 10 کی بحالی ہے، ہمارے جوان اگر مجرم ہیں تو انکو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ اگر وہ مجرم ہیں تو قانون کے مطابق سزا دی جائے، وگرنا رہا کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا جب تک ہمارے پیاروں کو رہا نہیں کیا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ آج تحریک حسینی کے وفد نے بھی صدر مولانا حاجی عابد حسین کی قیادت میں احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا۔


خبر کا کوڈ: 926638

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926638/پاراچنار-لاپتہ-جوانوں-کی-بازیابی-کے-لئے-احتجاجی-کیمپ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org