QR CodeQR Code

مسلم لیگ ن نے صدر مملکت کي جانب سے سول ایوارڈز دينے کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی

18 Aug 2011 00:09

اسلام ٹائمز:تحریک التوا میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر نے قوم کی خدمت نہ کرنے والے اور ذاتی وفاداروں کو نوازا ہے، ایوارڈ دینے کا عمل قواعد، قوانین اور ماضی کی روایات کے برعکس ہے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریک التوا میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر نے قوم کی خدمت نہ کرنے والے اور ذاتی وفاداروں کو نوازا ہے، ایوارڈ دینے کا عمل قواعد، قوانین اور ماضی کی روایات کے برعکس ہے۔ تحریک التوا میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کی معمول کی کارروائی روک کر صدر کے اقدام پر بحث کرائی جائے۔ تحریک التوا پر مسلم لیگ ن کے تیرہ ارکان کے دستخط ہیں۔


خبر کا کوڈ: 92664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/92664/مسلم-لیگ-ن-نے-صدر-مملکت-کي-جانب-سے-سول-ایوارڈز-دينے-کے-خلاف-قومی-اسمبلی-میں-تحریک-التوا-جمع-کرا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org